وَٱلْعَـٰدِيَـٰتِ ضَبْحًا
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
Al-Aadiyaat، سورت 100، جس میں 11 آیات ہیں، پڑھیں اور سنیں۔ مکہ میں نازل ہوئی۔ تصدیق شدہ تراجم کے ساتھ Tanzil کا اصل عربی متن۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلْعَـٰدِيَـٰتِ ضَبْحًا
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
فَٱلْمُورِيَـٰتِ قَدْحًا
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًا
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًا
پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌ
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ
اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ
اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌۢ
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا