بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
Al-Faatiha، سورت 1، جس میں 7 آیات ہیں، پڑھیں اور سنیں۔ مکہ میں نازل ہوئی۔ تصدیق شدہ تراجم کے ساتھ Tanzil کا اصل عربی متن۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
بڑا مہربان نہایت رحم والا
مَـٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ
انصاف کے دن کا حاکم
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ
ہم کو سیدھے رستے چلا
صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ
ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے