أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَـٰبِ ٱلْفِيلِ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا
Al-Fil، سورت 105، جس میں 5 آیات ہیں، پڑھیں اور سنیں۔ مکہ میں نازل ہوئی۔ تصدیق شدہ تراجم کے ساتھ Tanzil کا اصل عربی متن۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَـٰبِ ٱلْفِيلِ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا
أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِى تَضْلِيلٍ
کیا ان کا داؤں غلط نہیں کیا؟ (گیا)
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ
اور ان پر جھلڑ کے جھلڑ جانور بھیجے
تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ
جو ان پر کھنگر کی پتھریاں پھینکتے تھے
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُولٍۭ
تو ان کو ایسا کر دیا جیسے کھایا ہوا بھس