وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ
ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
Al-Humaza، سورت 104، جس میں 9 آیات ہیں، پڑھیں اور سنیں۔ مکہ میں نازل ہوئی۔ تصدیق شدہ تراجم کے ساتھ Tanzil کا اصل عربی متن۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ
ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُۥ
جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ
(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ
ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ
اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ
وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ
جو دلوں پر جا لپٹے گی
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ
(اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے
فِى عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍۭ
(یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں