تَبَّتْ يَدَآ أَبِى لَهَبٍ وَتَبَّ
ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو
Al-Masad، سورت 111، جس میں 5 آیات ہیں، پڑھیں اور سنیں۔ مکہ میں نازل ہوئی۔ تصدیق شدہ تراجم کے ساتھ Tanzil کا اصل عربی متن۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
تَبَّتْ يَدَآ أَبِى لَهَبٍ وَتَبَّ
ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو
مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ
نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا
سَيَصْلَىٰ نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ
وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا
وَٱمْرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلْحَطَبِ
اور اس کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے
فِى جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍۭ
اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی