إِنَّآ أَنزَلْنَـٰهُ فِى لَيْلَةِ ٱلْقَدْرِ
ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
Al-Qadr، سورت 97، جس میں 5 آیات ہیں، پڑھیں اور سنیں۔ مکہ میں نازل ہوئی۔ تصدیق شدہ تراجم کے ساتھ Tanzil کا اصل عربی متن۔
بِّسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِنَّآ أَنزَلْنَـٰهُ فِى لَيْلَةِ ٱلْقَدْرِ
ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ
اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
لَيْلَةُ ٱلْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ
شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
تَنَزَّلُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ
اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں
سَلَـٰمٌ هِىَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ ٱلْفَجْرِ
یہ (رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے