لِإِيلَـٰفِ قُرَيْشٍ
قریش کے مانوس کرنے کے سبب
Quraish، سورہ نمبر 106، پڑھیں اور سنیں؛ اس میں 4 آیات ہیں۔ مکہ میں نازل ہوئی۔ تصدیق شدہ تراجم کے ساتھ اصل عربی متن۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لِإِيلَـٰفِ قُرَيْشٍ
قریش کے مانوس کرنے کے سبب
إِۦلَـٰفِهِمْ رِحْلَةَ ٱلشِّتَآءِ وَٱلصَّيْفِ
(یعنی) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب
فَلْيَعْبُدُوا۟ رَبَّ هَـٰذَا ٱلْبَيْتِ
لوگوں کو چاہیئے کہ (اس نعمت کے شکر میں) اس گھر کے مالک کی عبادت کریں
ٱلَّذِىٓ أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَءَامَنَهُم مِّنْ خَوْفٍۭ
جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا