قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ
کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
An-Naas، سورت 114، جس میں 6 آیات ہیں، پڑھیں اور سنیں۔ مکہ میں نازل ہوئی۔ تصدیق شدہ تراجم کے ساتھ Tanzil کا اصل عربی متن۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ
کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
مَلِكِ ٱلنَّاسِ
(یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی
إِلَـٰهِ ٱلنَّاسِ
لوگوں کے معبود برحق کی
مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ
(شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے
ٱلَّذِى يُوَسْوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ
وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے